کبوتر بازی کے شوقین اکثر ٹورنامنٹ کے دن اپنی اپنی جگہ مصروف ہوتے ہیں اور موقع پر موجود نہیں ہو سکتے۔ اسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے یہ ویب سائٹ بنائی گئی ہے، جہاں ہر شریک اپنے موبائل پر لائیو دیکھ سکتا ہے کہ کس کا پرندہ کتنے بجے بیٹھا، اور کس کی پرواز کا دورانیہ کتنا رہا۔

ہر کھلاڑی کے پرندوں کی ٹائمنگ درج ہوتے ہی خودکار طور پر پرواز کا دورانیہ اور اوسط نکل آتی ہے، اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی خود بخود نمایاں ہو جاتے ہیں۔ اس طرح نتائج جاننے کے لیے انتظار کی ضرورت نہیں رہتی۔